14 مارچ 2015 - 16:33
صیہونی، بشار اسد کو قتل کرنے کاخواب دیکھ رہے ہیں

صیہونی ذرایع نے انکشاف کیا ہےکہ اسرائیل بشار اسد کو قتل کرنے کی سازش کاجائزہ لے رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک صیہونی اخبار ھآرتص نے انکشاف کیا ہےکہ شام کے صدر بشار اسد کی حکومت گرانے میں ناکامی کے بعد اسرائیل نے صدر بشار اسد کو قتل کرنے کی سازش پر کام شروع کردیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کو یہ یقین ہوجکا ہے کہ اب صدر بشار اسد کی حکومت کو سرنگون نہیں کیا جاسکتا لہذا اب صرف ایک راہ بچتی ہے اور وہ صدر بشار اسد کا قتل ہے۔ صیہونی ذرا‏یع ابلاغ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو شام کے جنوبی علاقے میں شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں اور اس پورے علاقے پر شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے قبصے سے تشویش لاحق ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲